لاہور ( اے بی این نیوز )حکومت کا 24 گھنٹے کا الٹی میٹم، زمان پارک میں پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکنان پہنچ گئے،،۔ کارکنو ں کی پارٹی کے حق اور حکومت کے خلاف نعرے بازی ،عمران خان کی رہائش گاہ کے ارد گرد گشت شروع کر دیا۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی پی ٹی آئی کو وارننگ،خفیہ اطلاعات کے مطابق 40 سے 50 افراد زمان پارک میں چھپے ہوئے ہیں،،انہیں24گھنٹے میں پولیس کے حوالے کیاجائے،، ،، پنجاب کے نگران وزیراطلاعات عامر میر کی میڈیا سے گفتگو کہا ، حکومت نے حملہ آوروں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹھوس شواہد پر گرفتاریاں کر رہے ہیں ، دہشت گردوں کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں کرنے کافیصلہ ہوگیا،،، ،، شرپسندوں کی سرجری کرنا پڑے گی ،، انہیں اتنا بھگائیں گے کہ وہ اولمپکس میں حصہ لیں گے۔ پنجاب پولیس کو فری ہینڈ دے دیا ہے ،، دفعہ 144 نافذ رہے گی۔















