اسلام آباد ( اے بی این نیوز )گاڑیوں کی ناقص کوالٹی سے متعلق معاملہ پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے حکومت سے 3 مئی کو بریفنگ طلب کرلی،کمیٹی اجلاس 3 مئی بروز بدھ چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت ہوگااجلاس میں وزارت وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے کار کمپنیوں سے متعلق کمیٹی کی ہدایات پر عملدرآمد بارےبریفنگ دی جائے گیپی اے سی نے گاڑیوں کی ناقص کوالٹی کا نوٹس لیا تھااجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا بھی جائزہ لیاجائے گاپی اے سی کےچار 9اور 10 مئی کو بھی اجلاس طلب کر لیاپی اے سی کے اجلاسوں میں مختلف وزارتوں سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا۔















