اہم خبریں

شہر میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوس کی اجازت نہیں، اسلام آباد پولیس

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی پولیس نے کہا ہے کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے جس کے باعث اسلام آباد کی حدود میں کسی بھی جلسے، جلوس اور اجتماع کی اجازت نہیں ۔پیر کو جاری ایک بیان میںترجمان اسلام آبادپولیس نے کہاکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، فیض آباد اور دیگر راستوں سے اسلام آباد میں داخل ہونے والے شہریوں کو چیکنگ کے بعد داخل ہونے دیا جائے گا، شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پکار 15 پر کال کریں۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے یوم مزدور کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں مزدوروں سے اظہار یکجہتی کی ریلیاں نکالنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں