اہم خبریں

کراچی، پستول نہ چلنے سے 1 شخص بال بال بچ گیا، ویڈیو سامنے آ گئی

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی میں ایک شخص ٹارگٹ کلنگ سے بال بال بچ گیا،پیر کو پیش آنے والے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی،فوٹیج میں کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن رشید آبادمیںنعیم نامی شخص کو گلی میں جاتے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے پیچھے مبینہ ٹارگٹ کلر ہیلمٹ پہنے دوڑتا ہوا آتا ہے،ملزم نے گولیاں چلانے کی کوشش کی تاہم گولی پھنس گئی، ملزم نے پھر پستول لوڈ کر کے گولی چلائی مگردوبارہ پستول نہ چلی تو ملزم واپس بھاگا۔ٹارگٹ کلر نے اس دوران موٹرسائیکل اسٹارٹ کی اور بھاگ گیا،ایس ایس ہی ویسٹ فدا جانورری نے کہاکہ جس شہری کو ٹارگٹ کیا جانا تھا وہ پہلے ایک سیاسی جماعت میں تھا، چند روز قبل ہی دوسری جماعت میں شامل ہوا تاہم پولیس کی جانب سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں