راولپنڈی(نیوزڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر آج اسلام آباد، پنجاب کے بڑے شہروں، خیبرپختونخوا میں مزدور ڈے پر ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ راولپنڈی ، اسلام آباد میں بھی ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔ پی ٹی آئی کی ریلی کو روکنے کیلئے جڑواں شہروں کو ملانے والے فیض آباد جنکشن کو پولیس نے کنٹینرز لگا کر سیل کردیا ۔دوسری جانب سہالہ آئل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے بھی ریلی نکالنے کا اعلان کررکھا ہے جسے پولیس نے روکنے کیلئے مین شاہراہ پرکنٹینرز لگا دیئے ۔ٹریفک پولیس کے مطابق مری روڈ پر گنجائش سے زائد ٹریفک سے سڑکیں جام،پولیس نے ٹریفک کا روٹ تبدیل کرتے ہوئے راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک اسٹیڈیم روڈ کی جانب موڑ دی گئی جبکہ راولپنڈی سے اسلام آباد جانیوالے شہری ائرپورٹ روڈ استعمال کرسکیں گے۔مری روڈ ، ایئرپورٹ روڈ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ٹریفک جام ، شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ،موٹرسائیکل سواروں سمیت بڑی گاڑیاں بھی پھنس گئیں۔















