اہم خبریں

حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات کا دوسرا دور،پاکستان تحریک انصاف نے شرط رکھ دی

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )حکومت اور تحریک انصاف میں انتخابات کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ جو کہ کمیٹی روم نمبر تین میں جاری ہے، حکومت کی جانب سے اسحاق ڈار، یوسف رضا گیلانی،طارق بشیر سعد رفیق،اعظم نذیر تارڑ جبکہ پی ٹی آئی کا جانب سے بیرسٹر علی ظفر،شاہ محمود، فود چوہدری شامل ہیں۔ ان کی پہلے بھی میٹنگ ہوئی تھی لیکن کچھ طے نہیں ہوا تھا اس لیے وہ دوبارہ مل رہے ہیں۔ ملاقات سے قبل تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ سے ملکی صورتحال پر بات کی۔ چیئرمین سینیٹنے کہا کہ مسئلہ حل کرنے کے لیے بات کرنی چاہیے، پی ٹی آئی نے واضح کیا کی حکومت فی الفور انتخابات کرانا چاہتی ہے تو ٹھیک لیکن اگر انہیں ستمبر یا اکتوبر تک انتظار کرنا پڑے تو وہ مزید بات نہیں کرنا چاہتے۔

متعلقہ خبریں