اہم خبریں

لندن میں بیٹھا بھگوڑا پہلے وطن واپس آئے پھر بات ہو گی،پرویز الٰہی

لاہور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ پکڑ دھکڑ شریف برادران کا پرانا وطیرہ اور ان کا ہر کام جعلی ہے۔لاہور ہائیکورٹ پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی نے کہا کہ پکڑ دھکڑ شریف برادران کا پرانا وطیرہ ہے، ان کے پاؤں پڑ جائیں تو خیر نہیں ہوتی، انہوں نے کہاکہ نواز شریف بھگوڑا ہے ملک میں آئے پھر بات ہوگی۔پرویز الٰہی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا آپ سیاسی لوگ بیٹھ کر فیصلہ کرلیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ توعمران خان مانتے ہیں لیکن شریفوں کا ہر کام جعلی ہے، ان کاکہنا تھا کہ میں نے عمران خان کو جس کا کہا ان سب کو ٹکٹیں دی گئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نگران حکومت نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے منصوبے روک دیئے ہیں، یہ حکومت صحافیوں کیلئے کچھ کرنا ہی نہیں چاہتی۔

متعلقہ خبریں