اہم خبریں

ہم عدت اور جمہوریت دونوں میں مدت کے قائل ہیں، حافظ حمد اللہ

ہم عدت اور جمہوریت دونوں میں مدت کے قائل ہیں، حافظ حمد اللہ
اسلام آباد(نیوزڈیسک) رہنما جمعیت علماء اسلام حافظ حمد اللہ نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ ہتھوڑے کے بل پر مجبور کرکے مذاکرات نہیں ہوتے،نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے رہنما جمعیت علماء اسلام حافظ حمد اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بیان کا مقصد یہ نہیں کہ وہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لئے حامی نہیں، لیکن پی ڈی ایم سربراہ کا مذاکرات کے طریقہ کار پر اتفاق نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا مؤقف ہے کہ مذاکرات پارلیمنٹ میں ہونا چاہئیںاور عمران خان ثابت کریں وہ سیاستدان ہیں، لہٰذا ہتھوڑے کے بل پر مجبور کرکے مذاکرات نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام فیصلہ کرچکی ہے، ہم نے وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ دیا، پوری پارلیمنٹ ان کی پشت پر کھڑی ہے، پارلیمنٹ سپریم ہے اور اب مولانا فضل الرحمان عوام میں جا کر بڑے جلسے بھی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات کرانا سپریم کورٹ کی نہیں الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، وزارت دفاع سمیت دیگر اداروں نے کہا ابھی الیکشن کا ماحول نہیں،ان کاکہناتھاکہ ای سی پی ایک آئینی ادارہ ہے، پی ڈی ایم کی کسی نے حکومتی دور میں توسیع کی بات نہیں کی کیونکہ ہم عدت اور جمہوریت دونوں میں مدت کے قائل ہیں۔

متعلقہ خبریں