اہم خبریں

مذاکرات میں کسی کی فتح اوراورشکست نہیں ، آج سے بہتر سفر شروع ہوا ہے،قمر زمان کائرہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ یہ بات توطے ہے پارلیمان سپریم ہے، باقی عدلیہ کا احترام ہے، اس کی اپنی حیثیت ہے، عدالت سے انکار کرکے جمہوری عمل نہیں چلا سکتے۔نجی ٹی وی سے گفتگومیں انہوں نے کہا کہ سیاسی ڈائیلاگ کے راستے کھولنے چاہئے جو نہ کھلنے کی وجہ سے سیاسی جماعتیں آمنے سامنے تھی، اب یوں لگ رہا تھا کہ پارلیمنٹ اور عدلیہ بھی آمنے سامنے آگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب باہر نکلنے کی صورتحال پیدا ہونا شروع ہوگئی ہے، مذاکرات میں کسی کی فتح اور کسی کی شکست نہیں ، آج سے بہتر سفر شروع ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈائیلاگ میں کوئی فریق شرط نہیں رکھ سکتا البتہ اپنا ایجنڈا رکھ کر بیٹھ سکتا ہے،انہوں نے کہاکہ ہماری طرف سے ایک اصول طے ہے کہ ملک میں بیک وقت انتخابات ہونا چاہئے۔مولانا فضل الرحمان کے مذاکرات میں حصہ نہ لینے پر انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم سربراہ کا عمران خان کے رویے پر غصہ جائز ہے لیکن ہمیں غصے پر قابو پا کر آگے بڑھنا ہے۔پنجاب، کے پی اسمبلیوں کی بحالی پران کاکہناتھا کہ تحلیل کی گئی دونوں اسمبلیاں بحال نہیں ہو سکتیں، پرویز الہٰی کی درخواست کی کوئی اہمیت نہیں ہوگی کیونکہ الیکشن کمیشن ممبران کو ڈی نوٹیفائی کرچکا ہے اور نگراں سیٹ اپ انتقال اقتدار تک کام جاری رکھیں گے۔قبل از وقت انتخابات سے متعلق قمرزمان نے کہا کہ جولائی میں الیکشن کرانے کے لئے دو ڈھائی ماہ پہلے اسمبلیاں تحلیل کرنی ہوں گی،انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف ہماری گردن پکڑے بیٹھا ہے جب کہ انتخابات کے لئے فنڈز کون جاری کرے گا۔

متعلقہ خبریں