اہم خبریں

انتخابات سے پہلے ملک کے اگلے وزیراعظم بلاول ہوں گے، احمد اویس

اسلام آباد(نیوزڈیسک)رہنما پاکستان تحریک انصاف احمد اویس نے کہاہے کہ انتخابات سے پہلے ملک کے اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احمد اویس نےکہا کہ پہلے شہباز شریف کہتے تھے وہ عمران خان سے مذاکرات نہیں کریں گے، سپریم کورٹ کے کہنے پر وہ مذاکراتی ٹیبل پر بیٹھے ہیں، اب اللہ کرے یہ بات چیت آگے چلے اور اس میں کامیابی ہو۔انہوں نے کہا کہ مذاکراتی ٹیبل پر بیٹھ کر گفتوشنید کرنا خوش آئند عمل ہے، یہ ایک سیاسی مسئلہ تھا جسے عدالت نہیں جانا چاہئے تھا۔وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق انہو ں نے کہاکہ قمر زمان کائرہ کو نوید سنا دیتا ہوں کہ انتخابات سے پہلے ملک کے اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے، عدالت کے پاس اس کے اختیارات ہیں۔صوبائی اسمبلیوں کی بحالی کے سوال پررہنماپی ٹی آئی نے کہا کہ نگراں کابینہ کا مینڈیٹ 90 روز سے زیادہ نہیں، انہیں کسی قسم کے احکامات جاری کرنے کا حق نہیں، 90 دن توپہلے ہی گزر چکے ہیں، کس حیثیت نگراں کابینہ کام جاری رکھ سکتی ہے، اسی کے پیش نظر عمران خان نے پرویز الٰہی کو درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی ہوگی، البتہ ایسا کبھی ہوا نہیں۔

متعلقہ خبریں