پشاور(نیوزڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نےسابق وزیراعظم عمران خان اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔درخواست اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی جانب سے دائر کی گئی اورکے پی حکومت، سابق وزیر اعلیٰ محمود خان اور بیرسٹر محمد علی سیف کو فریق بنایا گیا ۔درخواست میںکہا گیا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے بعد شدت پسندوں کی آباد کاری میں عمران خان نے سہولت کاری کی،فیض حمید کی معاونت سے دہشتگردوں کی دوبارہ آباد کاری کی گئی۔
عمران خان نے دہشتگردوں کی دوبارہ آبادکاری کا اعتراف میڈیا پر کئی بار کیا، عمران سمیت ذمہ داران کے خلاف جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی کہ ملک میں دہشتگردوں کی دوبارہ آباد کاری پر فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بنایا جائے۔















