اہم خبریں

توہین پارلیمنٹ پر استحقاق کمیٹی میں کسی کو بھی بلایا جاسکتا ہے،رانا ثنا اللہ

لاہور(اے بی این نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ توہین پارلیمنٹ کرنے پر استحقاق کمیٹی میں کسی کو بھی بلایا جا سکتا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اسمبلی میں ہر کوئی لاء گریجوایٹ نہیں، الفاظ کا چناؤ ٹھیک ہو سکتا ہے، تاثر دیا گیا کہ وزیر اعظم اعتماد کھو چکے ہیں، آج ہم نے ثابت کیا وزیر اعظم کو اسمبلی کا اعتماد حاصل ہے، ان کا کہناتھا کہ عدالت نے کہا حکومت فنڈز دے ورنہ سنگین نتائج ہوں گے، یہ غیر آئینی اور توہین پارلیمنٹ ہے، پارلیمنٹ مدر آف انسٹی ٹیوشن ہے، اگر ان کو بلایا جاتا ہے تو فخر کی بات ہونی چاہیے۔وفاقی وزیرنے کہاکہ سپریم کورٹ کو ری رائٹ کرنے کا اختیار نہیں ہے، انہوں نے کہاکہ تین رکنی بینچ فیصلے کو مسلط کرنا چاہتا ہے، سات رکنی بینچ نے سوموٹو نوٹس خارج کیا تھا، قانون ابھی آیا نہیں اور اس پر اسٹے دے دیا گیا،رانا ثنا اللہ نے کہاکہ اسٹے آرڈر دینا غیر آئینی تھا، ذاتیات پر نہیں عدلیہ کے فیصلوں پر بات کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں