اہم خبریں

اکانومسٹ کی پاکستان میں عام انتخابات اکتوبر 2023 میں ہونے کی پیش گوئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے عام انتخابات اکتوبر 2023 میں ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے نیا آئی ایم ایف پروگرام لینا پڑے گا، اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے پاکستان کی کنٹری رپورٹ جاری کردی جس میں کہاگیا ہے کہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے نیا آئی ایم ایف پروگرام لینا پڑے گا۔رپورٹ میں کہاگیاکہ سیاسی عدم استحکام، سیکیورٹی، معاشی کمزوریاں بڑے مسائل قرار دی گئی ہیں، اکانومسٹ نے کہا کہ مہنگائی، ٹیکسز کا بوجھ بڑھنے سے حکومت مقبولیت کھو چکی، موجودہ حکومت کا اپنی مدت پوری کرنے کا امکان ہے۔اکانومسٹ رپورٹ میں ڈالر 2023 میں 291 روپے، سال 2025 میں 302 تک جانے کی پیشگوئی کی گئی اور کہا گیا کہ سال 2024 سے 2027 کے دوران روپیہ کمزور رہے گا، شرح سود بھی مزید 2 فیصد بڑھ کر 23 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں