اہم خبریں

ہاکی فیڈریشن نے بھارت جانے کیلئے حکومت سے اجازت طلب کرلی

اسلام آ باد (اے بی این نیوز)ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی میں شرکت کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارت جانے کیلئے حکومت سے اجازت طلب کرلی۔خط کے مطابق ایشین چیمپئنزٹرافی نہ کھیلی تو بھاری جرمانہ عائد ہوسکتا ہے ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیل کرہی اولمپکس کوالیفائنگ رائونڈ کھیل سکیں گے۔سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین نے پاکستان سپورٹس بورڈ کو این او سی کیلئے خط لکھ دیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 3 سے 12 اگست بھارت کے شہرچنائے میں منعقد ہوگی،اوراس میں پاکستان سمیت چھ ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔انہوں نے لکھا ہے کہ بھارت نہ جانے کی سب سے بڑی رکاوٹ فنڈز ہیں، ایونٹس میں شرکت کیلئے چار کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں