اہم خبریں

سویاں، شیرخرمہ اور کھیر چھوڑیں عید پر رس ملائی بنائیں، طریقہ بہت آسان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عیدقریب آتے ہی خواتین سوچنے لگ جاتی ہیں کہ عید والے دن کیا پکائیں،سویاں، شیرخرمہ ،کھیر تو بچپن سے کھاتے آرہے ہیں لیکن رس ملائی ، ربڑی جیسے پکوان آپ نے کبھی نہیں ٹرائی کیے ہوں گے ، تو آج ہم آپ کو رس ملائی گھر میں بنانا سکھائیں گے ، اس آسان ریسپی سے اب گھر میں ہی رس ملائی بنالیں گے۔
رس ملائی بنانے کیلئے اجزاء
دودھ ۔۔۔2 کلو
آلائچی ۔۔۔4 عدد
پستہ ، بادام ،کھوپرا دیگر میواجات ۔۔۔ حسب ضرورت گارنش کیلئے
لیموں کا رس۔۔۔ 1 چائے کا چمچ
چینی ۔۔۔ ایک کپ
کھویا ۔۔۔ آدھا پاو
رس ملائی بنانے کی ترکیب
سب سے پہلے پتیلی میں ایک کلو دودھ ڈالیں کر اسے ڈیڑھ گھنٹے تک پکائیں ، اس دوران چمچ اس میں ہلاتے رہیں ، ،اس میں بازاری کریم والا دودھ بھی مکس کر سکتے ہیں ، الائچی پاؤڈر اور پسے ہوئے پستے، بادام ڈال کر اچھی طرح پکائیں کہ ربڑی کی طرح دودھ بن جائے تو سمجھ لیں کہ آپ نے آدھا مرحلہ طے کر لیا ہے اب دوسری پتیلی میں ڈیڑھ کلو دودھ ڈالیں اور اس کو بھی اسی طرح آدھے گھنٹے تک تیز آگ پر پکائیں۔ ابال آنے اس میں چمچ ہلاتے رہیں ، پھر اس میں لیموں کا رس ایک ایک چمچ کر کے ڈالتی جائیں اور چمچ مستقل چلاتی جائیں۔ لیموں کا رس اس وقت تک ڈالیں جب تک کہ دودھ اچھی طرح پھٹ جائے اور کھوئے کے ٹکڑے ہوجائیں، اب ململ کے کپڑے میں سارا پھٹا ہوا دودھ ڈال کر اچھی طرح اس کو کس لیں کہ اس میں موجود سارا پانی نکالیں ، پانی جتنا زیادہ نکلے گا رس ملائی اتنی ہی نرم بنے گی، اس لیے خوب زور سے سارا پانی نکال دیں، مکسچر کو نکال کر آٹے کی طرح گوندھ لیں ،چھوٹے چھوٹے پیڑے بنائیں اور بیچ میں تھوڑا سا زور دے کر چپٹا کرلیں، پھر بڑے پین میں دو کپ پانی ڈالیں اور اس میں تین کپ چینی ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے شیرہ پکالیں۔ اور تمام پیڑے اس پانی میں ڈال کر ڈھکن بند کرکے پکنے دیں۔ جب پیڑے اچھی طرح پک جائیں تو انھیں گاڑھے ربڑی والے دودھ میں ڈال دیں اور کچھ دیر ٹھنڈا کرنے کے بعد سروو کیجیے، آپ اس میں اپنی پسند کی گارنشنگ کر کے سرو کرسکتے ہیں یہ ٹرائی کریں تو یقینی طور پر عید کا مزا مزید دوبلا ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں