اہم خبریں

وزیر اعظم آزاد کشمیرکی نا اہلی کے بعد وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید بھی پریشان

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )وزیر اعظم آزاد کشمیرکی نا اہلی کے بعد وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید بھی پریشان،جعلی ڈگری کیس کی لٹکتی تلوار اور کابینہ کے ناراض اراکین کی دھمکی، وزیر اعلی خالد خورشید شدید پریشان ہوگئے ۔صورت حال سے نمٹنے کے لئے گلگت بلتستان ہاوس اسلام آباد میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔پارلیمانی پارٹی میں شدید اختلافات سامنے آئیے ہیں ۔خالد خورشید اجلاس میں اراکین اسمبلی پر برس پڑے ، وزارتیں واپس لینے کی دھمکی دے دی ۔ گلگت بلتستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی بھی اندرون خانہ خالد خورشید کے خلاف سازشیں کرنے لگے ۔ وزیر اعلی خالد خورشید اور ہوم منسٹر شمس الحق کے اندرون خانہ اختلافات شدت اختیار کرنا شروع کر گئے ۔خالد خورشید او ر شمس الحق کا تعلق استور سے ہے ، انتخابی حلقہ میں مفادات آڑھے آگئے ۔

متعلقہ خبریں