اہم خبریں

ہمارے سیا ستدان ایک دوسرے کو معاف کرنے کے لئے تیار ہی نہیں ہیں،صدر مملکت

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پاکستان علماء کونسل کے زیراہتمام پانچویں سالانہ پیغام اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ ہمارے سیاست دان ایک دوسرے کو معاف کرنے کے لیے تیار نہیں ۔ درگزر کو اپنائیں اس سے میرا ملک طاقت ورہو گا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان کی جانب سے ایران کے ساتھ دوستی کا فیصلہ بہت بڑا قدم ہے اور اس اقدام سے نجانے کتنے دلوں سے ان کے لئے دعائیں نکلی ہیں۔کہ اسلام ہمیں معاف کرنے کا درس دیتا ہے لیکن مسلمانوں کے اندر درگزر نہیں ۔ آج عام پاکستانی بھی سوال اٹھاتا ہے کہ کون سی ایسی بات ہے جس کو سیاست دان مل بیٹھ کر طے نہیں کرسکتے ۔صدرعلوی نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنی طاقت اور معیشت بہتر کرنے کی ضرورت ہے اور پاکستانیوں کو اپنے مسائل مل بیٹھ کر ہی حل کرنے ہوں گے ۔عارف علوی نے کہا کہ بنگلہ دیش بھی ہمارا حصہ تھا لیکن اس نے بہت ترقی کی ہے ۔ آج ان کی جی ڈی پی اور فی کس آمدنی ہم سے کہیں بہتر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا جارہا ہے جبکہ ہندوستان میں مسجدیں شہید کرنے کے علاوہ مسلمانوں کو رام رام کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے ۔ مجھے ڈر لگتا ہے کہ کہیں اللہ ہمیں بھول تو نہیں گیا ۔صدر مملکت نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کی نشل کشی کا امکان ہے ۔

متعلقہ خبریں