اسلام آباد (اے بی این نیوز)مردم شماری کی حتمی تاریخ میں دوسری بار توسیع کردی گئی ،پنجاب میں مردم شماری کا 99 فیصد سندھ میں 98 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق بلوچستان میں مردم شماری کا 82 فیصد کام مکمل کیا گیا ہےآزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ میں 100 فیصد کام مکمل کرلیا گیا اسلام آباد میں مردم شماری کا 90 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہےملک کے 25 اضلاع میں تاحال مردم شماری مکمل نہ ہوسکی 156 میں سے 131 اضلاع میں مردم شماری مکمل ہوچکی ہے، ملک میں 39.65 ملین میں سے 38.54 ملین گھرانوں کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔















