اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے نوجوان بیٹر صائم ایوب نے کہا کہ سابق اوپنر سعید انور سے متاثر ہوں ، لیجنڈری بلےباز کی طرح بننا چاہتا ہوں،پشاور زلمی میں کپتان بابراعظم کیساتھ کھیل کر بہت کچھ سیکھا ،مجھ پر اعتماد کیا گیا کوشش ہے کہ ہر انٹرنیشل سیریز میں پرفارم کروں۔ تفصیلات کے مطابق پاک نیوزی لینڈ سیریز پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان بلےباز صائم ایوب نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کے لیے کھیلتے ہوئے کپتان بابراعظم کے ساتھ کھیلتے ہوئے بہت کچھ سیکھا، بابراعظم نے پی ایس ایل میچز کے دوران اوپنگ کرتے ہوئے مجھے اعتماد دیا، میری کوشش ہوگی اپنی دوسری انٹرنیشنل سیریز میں بھی پرفارم کروں۔















