لندن(نیوز ڈیسک) ممنوعہ ادویات کا معاملہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان پر 2 سال کی پابندی لگادی گئی ۔برطانوی میڈیا کے مطابق ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کر کے ممنوعہ ادویات استعمال کرنے پر عامر خان پر پاپندی لگائی گئی ، وہ اب 2 سال تک کسی بھی کھیل میں حصہ نہیں لے سکیں گے، چھتیس سالہ عامر خان پر سے یہ پابندی اپریل 2024 میں ختم ہوگی۔ واضح رہے کہ 2022 میں کیل برووک مقابلے کے بعد عامر کا ڈوپ ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا ۔ واضح رہے کہ اسی میچ میں شکست کے بعد عامر خان نے باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔















