اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معاملات طے پا گئے ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بریڈ برن اور بیٹینگ کوچ اینڈریو پویٹک کل پاکستان آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی اور مکی آرتھر سمیت کوچنگ پینل سے معاملات طے ہو گئے ، ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے اینڈریو پویٹک (کل ) سوموار کو پاکستان پہنچیں گے۔باؤلنگ کوچ مورنی مورکل آئی پی ایل ختم ہوتے ہی پاکستان آ جائیں گے ،ڈائریکٹرکرکٹ مکی آرتھر کا بھی جلد پاکستان آنے کا امکان ہے۔















