اہم خبریں

گستاخانہ مواد کی تشہیر کیس میں گرفتار مجرم کو سزائے موت، 8 لاکھ جرمانہ عائد

پشاور( اے بی این نیوز    ) انسداد دہشتگردی عدالت نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کیس میں مجرم سید ذیشان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی۔مجرم نے 29 اکتوبر 2021 کو توہین رسالت، توہین مذہب، توہین صحابہؓ و اہل بیتؓ اور توہین قرآن کی تھی، مجرم کے خلاف تلہ گنگ سے تعلق رکھنے والے شہری کی درخواست پر ایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی ونگ نے کارروائی کر کے مقدمہ درج کیا تھا۔عدالت نے ملزم ذیشان کو 23 سال قید اور 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنا دی، ایف آئی اے کے مطابق مجرم سید ذیشان سکنہ بیرہ طورو مردان نے سوشل میڈیا کے مختلف اکاؤنٹس پر توہین رسالت اور گستاخانہ مواد شیئر کیا تھا۔

متعلقہ خبریں