اہم خبریں

کراچی میں سستا پھل بیچنے والے اسٹالز پر لوٹ مار،شہریوں نے دھاوا بول دیا

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی میں جیل چورنگی اور حسن اسکوائر پر سستے پھل بیچنے والوں کے اسٹالز پر شہریوں نے دھاوا بول دیا۔جیل چورنگی اور حسن اسکوائر پر شہریوں کی جانب سے سستے اسٹالز پر لوٹ مار کی گئی، ہنگامہ آرائی کے دوران سامان لوٹنے کے ساتھ ٹینٹ بھی گرادیا گیا اس دوران پھل سڑک پر بھی بکھر گئے۔فروٹ کا اسٹال مصطفی حنیف نامی نوجوان نے جیل چورنگی پر لگایا تھا جہاں دس روپے کلو پھل فراہم کیے جا رہے تھے جب کہ سبزی کا اسٹال حس اسکوائر پر لگایا گیا۔اس کے علاوہ کراچی میں منافع خوروں اور مہنگائی کے خلاف نمائشی اقدامات کے برعکس کم آمدن والے شہریوں کو زیادہ سہولیات فراہم کرنے کا بیڑا کراچی کے نوجوان حماد نے اٹھایا، حماد نجی جامعہ کا طالبعلم ہے۔حماد نے عوام کی مدد کے لئے انتہائی سستی اشیائے خورونوش فروخت کرکے نئی مثال قائم کی۔ دس روپے کی سبزی اور فروٹ جبکہ سو روپے کی چکن اور صرف پانچ روپے میں روٹی بھی شہریوں کی دی جاتی ہے۔ اتنی سستی اشیاء فروخت کرکے حماد نے شہریوں کے دل جیت لیے ۔

متعلقہ خبریں