راولپنڈٰی( اے بی این نیوز ) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اظہر مشوانی کی گمشدگی کیس میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مغوی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے صوبائی حکومت، آئی جی پولیس، ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا، عدالت نے ڈائریکٹر سائبر ونگ اور ایس ایچ او گرین ٹاؤن لاہور کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔مغوی اظہر مشوانی کی والدہ کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے، لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے 28 مارچ تک مغوی کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔















