اسلام آباد (اے بی این نیوز )کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد سے11 سال کی لڑکی اسکول سے واپسی پر لاپتا ہوگئی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں سعودآباد تھانے میں درج کرلیا ہے۔اس حوالے سے لڑکی کی والدہ نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ 20 مارچ کو میری بیٹی اسکول گئی اور واپس نہیں آئی۔لڑکی کی والدہ نے پولیس، چیف جسٹس اور حکام سے بیٹی کی بازیابی کی اپیل کی ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ لڑکی اسکول کے بعد کسی شخص کے ساتھ گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل پر مریم کو کسی شخص کے ساتھ جاتے دیکھا گیا ہے۔















