اہم خبریں

اسلام آباد میں بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

اسلا م آباد ( اے بی این نیوز   )ملک بھربارشوں کاسلسلہ جاری ہے وفاقی دارلحکومت میں بھی بارش ہو نے کے بعد موسم ٹھنڈا اور خوشگوار ہو گیا،محکمہ موسمیات نےرمضان کا پہلا پوراعشرہ ٹھنڈا گزرنےکی پیشگوئی کردی ہے،بلوچستان کےمختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اورژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔آواران ، چمن ، زیارت سمیت دیگرعلاقے شدید ژالہ باری اور بارشوں کی لپیٹ میں ہیں۔ اس کے علاوہ رکھنی ،بارکھان، ہرنائی، لسبیلہ، بولان، ڈھاڈر اورمچھ میں بھی بارشیں اورژالہ باری ہورہی ہے۔اُدھرشمالی بلوچستان،کشمیر،گلگت بلتستان میں بھی بارش متوقع ہےجبکہ شمالی بلوچستان میں چندمقامات پرموسلادھاربارش کابھی امکان ہے۔کراچی میں رات گئےمختلف علاقوں میں ہلکي بارش سےموسم خوشگوارہوگيا۔

متعلقہ خبریں