اہم خبریں

راولپنڈی شہر و کینٹ میں  اشیائے خوردونوش ، پھلوں اور سبزیوں کی قیمت میں اضافہ

راولپنڈی(  اے بی این نیوز    )رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہیں  ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح  راولپنڈی شہر و کینٹ میں بھی  اشیائے خوردونوش اور  پھلوں اور سبزیوں کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے  جبکہ دکاندار  من مانی  قیمت وصول کر رہے ہیں  اس حوالے سے شہریوں کا کہنا تھا کہ  حکومت کو چاہیے کہ  رمضان المبارک کے  با برکت مہینے میں  عوام کو خصوصی ریلیف دیا جائے  اور سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بھی کم کی جائیں  شہریوں نے  ضلعی انتظامیہ اور کینٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام سے  مطالبہ کیا ہے کہ  قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے اور  چیکنگ کے نظام کو موثر بنایا جائے ۔

متعلقہ خبریں