اہم خبریں

چوروں کی حکومت نے ہمیں دلدل میں پھنسا دیا ہے، سابق وزیر اعظم عمران خان

لاہور(اے بی این نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ چوروں کی حکومت نے ہمیں دلدل میں پھنسا دیا ہے۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ 25 مارچ کی شام مینار پاکستان پر سال کا پہلا جلسہ کرنے جارہا ہوں، ملک نازک موڑ پر ہے مجھے پوری قوم کی ضرورت ہے۔اپنے ویڈیو بیان میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سب کو عدلیہ اور ملک کی بقا کے لیےاظہار یکجہتی کرنا ہے، میں بتاؤں گا ہم نے کیسے آئین کے ساتھ کھڑے ہونا ہے۔

متعلقہ خبریں