اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اے این ایف کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں ، ٹرک سے 108 کلو چرس برآمد کر لی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے نیشنل ہائی وے حیدر آباد کے قریب کر اروائی کرتے ہوئے ٹرک سے 108 کلو چرس برآمد کی ہےبرآمد شُدہ چرس کو ٹرک کی سٹپنی میں چھپایا گیا تھا جس میں کوئٹہ کے رہائشی 2 ملزمان موقع پر گرفتار کیا گیا ہے۔پاک افغان سیریز، تماشائیوں کو پر امن رکھنے کیلئے سخت حکمت عملی بنا لی گئی،اے این ایف نے اسلام آباد موٹر وے کے قریب مردان کی رہائشی خاتون اور ملزم سے 6 کلو 600 گرام افیون اور 3 کلو 300 گرام چرس برآمد کی ہے۔ پشاور باچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دوحہ سے آنے والے مُلزم کے ٹرالی بیگ سے 1 کلو 600 گرام کوکین برآمد کی گئی ہے جس میں کراچی کے رہائشی مُلزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔















