خیرپورٹامیوالی (نیوز ڈیسک) خیرپورٹامیوالی میں سستے آٹے نے ایک اور شخص جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق خیرپورٹامیوالی میں 34سالہ صفدر نامی شخص اہل خانہ کے ہمراہ مفت آٹا لینے آیا تھا جہاں اسکی ہارٹ اٹیک سے موت ہوگئی ۔ اسسٹنٹ کمشنر گل عباس نے کہا کہ صفدر نامی شخص آٹا لے کر بائیک پر بیٹھتے ہوئے جانبحق ہوا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے اہل خانہ جب آٹا لے کر واپس ائے تو صفدر کی موت واقعہ ہو چکی تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ صفدر کو ٹی ایچ کیو خیرپورٹامیوالی منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اب تک سینکڑوں غریب سستے آٹے کے چکر میں زخمی ہو ئے 3 لوگ اس وجہ سے موت کی وای میں جا چکے ہیں۔















