اسلام آباد(اے بی این نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران خان کو طلب کرلیا۔نیب کی جانب سے عمران خان کو ذاتی طور پر طلب کرتے ہوئے نوٹس ان کی بنی گالہ کی رہائش گاہ پر بھجوایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ آپ نے اختیارات کا ناجائز استعمال اور اتھارٹی کا مس یوز کیا۔ترجمان نیب کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ عمران خان کو کل نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا ہے۔















