اہم خبریں

سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوملتان سلطانز کو شکست،لاہور قلندرپی ایس ایل 8کا چیمپین بن گیا

لاہور(نیوزڈیسک)پی ایس ایل 8کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرزنے ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دیدی،تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے فائنل مقابلے میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے فائنل میں کپتان شاہین آفریدی اور عبداللّٰہ شفیق کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کےلیے 201 رنز کا ہدف دے دیا۔ لاہور قلندرز نے فائنل میں اپنی بیٹنگ کا آغاز محتاط انداز میں کیا، لیکن پہلا نقصان میں 38 کے مجموعے پر اٹھانا پڑا جب 30 رنز بنا کر مرزا طاہر بیگ آؤٹ ہوئے۔ دوسری وکٹ کےلیے فخر زمان اور عبداللّٰہ شفیق کے درمیان 57 رنز کی پارٹنرشپ بنی لیکن اس کے بعد 95 کے اسکور پر فخر زمان کو اسامہ شیفق نے کیچ آؤٹ کروایا۔ ٹیم کا اسکور 111 پر پہنچا تو اسامہ میر کی گھومتی گیندوں کے سامنے سیم بلنگز بولڈ ہوئے اور اگلی ہی گیند پر احسان حفیظ ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ صرف ایک رن کے اضافے کے بعد سکندر رضا 112 پر صرف ایک رنز بنا کر خوشدل کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔قلندرز کے 15ویں اوور میں آدھی ٹیم کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان شاہین آفریدی اور عبداللّٰہ شفیق نے دھواں دار بیٹنگ کی بدولت ٹیم کا اسکور پلکتے جھپکتے 200 تک پہنچا دیا۔ عبداللّٰہ شفیق نے 40 گیندوں پر 65 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شاہین آفریدی 15 گیندوں پر 44 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے۔ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر 3 وکٹیں لے کر نمایاں رہے جبکہ انور علی، احسان اللّٰہ اور خوشدل شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں ملتان سلطانز کی ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر 199رنزبنا کر آئوٹ ہوگئ۔

متعلقہ خبریں