اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نے آئی جی پنجاب کی پریس کانفرنس پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک سے توپ،ٹینک کے گولے، اینٹی ایئرکرافٹ برآمد ہوئی ہیں ۔ فواد چوہدری نے زمان پارک آپریشن سے متعلق کہا کہ آئی جی کی پریس کانفرنس ہوگی کہ عمران خان کی رہائش گاہ سےکوکین، چرس اورپیٹرول بم برآمد ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ زمان پارک سے پولیس کھانے پینے کا سامان، فریج سے جوس تک اٹھا کر لے گئی ہے ، بسکٹ تک نہیں چھوڑے ملازمتیں کی جیبوں سے پانچ سو ہزار گھڑیاں سب لے گئے ہیں، یہ ہے سرچ وارنٹ مکمل نقصان کا اندازہ لگا کر پولیس کے خلاف پرچہ دیں گے۔
عمران خان کی رہائش گاہ سے توپ، ٹینک کے گولے اینٹی ائیر کرافٹ اور کوکین، چرس اور پٹرول بم برآمد۔۔ ٹینک اور توپیں عمران خان ساتھ لے گئے تھے۔۔۔ IG Punjab کی متوقع پریس کانفرنس
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 18, 2023
زمان پارک سے پولیس کھانے پینے کا سامان، فریج سے جوس تک اٹھا کر لے گئ ہے ، بسکٹ تک نہیں چھوڑے ملازمتیں کی جیبوں سے پانچ سو ہزار گھڑیاں سب لے گئے ہیں، یہ ہے سرچ وارنٹ مکمل نقصان کا اندازہ لگا کر پرچہ دیں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 18, 2023















