اہم خبریں

پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی کا مزید دو چوٹیاں سر کرنے کا عزم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی نے مزید دو چوٹیاں سر کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔نائلہ کیانی اس سیزن میں ماؤنٹ ایورسٹ اور لوہٹسے کو سر کریں گی۔ 8,848 میٹر اونچی ماؤنٹ ایورسٹ دنیا کی بلند ترین چوٹی ہے۔نائلہ 8 ہزار میٹر سے بلند 3 چوٹیاں سر کرنے والی واحد پاکستانی خاتون ہیں۔ نائلہ ایوریسٹ اور لوہٹسے سر کرنے کیلئے مارچ کے آخر میں نیپال جائیں گی۔اتون کوہ پیماء نے گزشتہ سال کے ٹو اور گیشربرم ون کو سر کیا تھا۔ 2021 میں نائلہ کیانی نے گیشربرم ٹو کو سر کیا تھا۔

متعلقہ خبریں