اہم خبریں

قاضی عبدالرحمٰن امرتسری کے پوتے پوتیوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد( اے بی این نیوز  )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قاضی عبدالرحمٰن امرتسری کے پوتے پوتیوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی، ایک سکول ٹیچر جنہوں نے 1959 میں اسلام آباد کا نام تجویز کیا تھا۔جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جنرل ایوب نے ان کے لیے پلاٹ کا وعدہ کیاتھا۔ آج میں نے یہ وعدہ 63 سال بعد پورا کیا۔ حامد میر کا شکریہ کہ وہ اسے میرے علم میں لائے۔

متعلقہ خبریں