اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ توشہ خانہ کیس ایک مذاق ہے، قانون کے مطابق عمران خان نے گھڑی لی، جنہوں نے غیرقانونی چیزیں حاصل کی ان کوتوکوئی ہاتھ نہیں ڈال رہا،جمعہ کو گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاکہ توشہ خانہ کیس ایک مذاق ہے،اس کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں،ان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق عمران خان نے گھڑی لی اور اس کی قیمت بھی ادا کی ، جنہوں نے غیرقانونی چیزیں حاصل کی ان کوتوکوئی ہاتھ نہیں ڈال رہا،ا ن کا کہنا تھا کہ عوام پی ڈی ایم کی حکومت سے مایوس ہیں۔















