لاہور (اے بی این نیوز ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت لینے کیلئے عدالت میں پیش ہوگئے، لاہور ہائیکورٹ نے انہیں ساڑھے پانچ بجے طلب کیا تھا۔جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔وکلا اور کارکن ہائیکورٹ کی دیوار پر چڑھ گئے، پولیس نے مسجد گیٹ کے باہر حصار بنا لیا، مسجد گیٹ سے اینٹی رائٹ فورس واپس عدالت کے اندر چلی گئی۔انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمات لاہور اور اسلام آباد کے تھانوں میں درج ہیں ہیں۔عمران خان کی آمد سے پہلے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا وارنٹ پر عمل ہونا چاہیے یا منسوخ ہونا چاہیے؟جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ ابھی عمران خان عدالت میں آنا چاہتے ہیں، کیا آپ کو اس پر اعتراض ہے؟، اب تو حفاظتی ضمانت پر بہت فیصلے آچکے ہیں۔آئی جی پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کے گھر تک رسائی کے لیے درخواست دائر کردی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ وہاں کالعدم تنظیم کے ارکان موجود ہیں، رسائی کے بغیر تفتیش مکمل نہیں ہو سکتی۔















