اہم خبریں

عمران خان نے زمان پارک میں کا لعدم تنظیم کے کارکنان کو پناہ دی ہوئی ہے ،مریم نواز

لاہور ( اے بی این نیوز  )زمان پارک میں جو کچھ دیکھنے کو ملا کبھی ایسا ملکی تاریخ میں نہیں ہوا،یہ گرفتار ی سے بچنے کیلئے ایسی حرکتیں کررہے ہیں،زمان پارک میں ریاست کے خلاف کھلے عام بغاوت ہوئی، اس جماعت کی تاریخ میں یہ سب پہلی بار نہیں ہوا،قانون کے سامنے پیش ہونے سے بچنے کیلئےریاست پر دھاوابولا گیا،عمران خان نے ریاستی رٹ چیلنج کی، بغاوت کو ہوا دی،زمان پارک میں مسلح جتھوں نے پولیس پر پتھراو اور ڈنڈے برسائے، عمران خان کو سہولت دینے والوں کی باقیات موجود ہیں،ہم نے حالات پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے ، سیاست دان کسی خاص کازلئے پھانسی کاپھندہ بھی قبول کرتے ہیں،2014میں بھی عمران خان نے امپائرکی انگلی پکڑا رکھی تھی ،عمران خان کو صادق و امین کے سرٹیفکیٹ دیے گئے ،مریم نواز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے مزید کہا کہ کچے کے علاقے میں اور زمان پارک میں جو ہو رہا ہے اس میں کیا فرق ہے ؟کچے میں پولیس جب ڈاکووں کو پکڑنے جاتی ہے تو وہ پولیس پر حملہ کرتے ہیں، زمان پارک کی صورت حال بھی کچے کے علاقے سےمختلف نہیں ہے ،2018میں اپنی حکومت کے دوران عمران خان نے پاکستان کی معیشت پر حملہ کیا، جب عمران کو معلوم ہوا کہ اس کی حکومت جا رہی ہے تو اس نے سائفر کی جھوٹی کہانی بنائی،زلمے خیل زاد کو کوئی حق نہیں کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں بولے ، زمان پارک میں بیٹھا شخص کارکنان کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسا رہا ہے ،عمران خان نے معیشت تباہ کرنے، دہشتگردی لانے اور انتشار پھیلانے کے علاوہ کچھ نہیں دیا،عمران خان 3 دن سے انٹرنیشنل میڈیا کو جھوٹے انٹرویو زدے رہا ہے،یہ دنیا سے جھوٹ بول رہا ہے کہ میرے پاس 18 تاریخ تک کی ضمانت ہے، لوگوں کو کہتا ہے کہ مجھے گرفتار کر کے بلوچستان بھیجنا چاہتے ہیں ،عمران خان کو گرفتار کر کے بلوچستان نہیں عدالت میں پیش کرنا ہے، فیصلہ سامنے دیوار پر لکھا ہوا ہے اس لیے وہ پیش نہیں ہوتے،سیاسی جماعتوں کےہاتھوں میں کبھی آپ نے پیٹرول بم دیکھا؟ایک صوبے کو دوسرے صوبے سے لڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے،عمرن خان کے اپنے بچے لندن میں محفوظ مقامات پر بیٹھے ہوئے ہیں،یاسمین راشد آڈیو میں کہہ رہی ہیں جواحتجاج میں شریک نہیں ہوگااسے ٹکٹ نہیں دیں گے،کہہ رہے ہیں جو جتھے لائے گا اس کو ٹکٹ ملے گا،زمان پارک کے بنکر میں بیٹھ کر لوگوں کو کہا جارہا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں پر پیٹرول بم پھینکو، عمران خان نےدوست ممالک سے تعلقات خراب کیے، عمران خان نے زمان پارک میں کلعدم تنظیم کے کارکنان کو پناہ دی ہوئی ہے ،یہ حکومت ایسی کوئی شرط نہیں مانےگی جس سےپاکستان کی سالمیت پر آنچ آئے، میں عدالت گئی لیکن قانون کا مذاق نہیں اڑایا۔

متعلقہ خبریں