اہم خبریں

وزیرِ اعظم نے اسلام آباد کا نام تجویز کرنے والے قاضی عبدالرحمن امرتسری مرحوم کے ورثاء کوپارک انکلیو اسلام آباد میں پلاٹ کا الاٹمنٹ لیٹر پیش کیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )وزیرِ اعظم نے اسلام آباد کا نام تجویز کرنے والے قاضی عبدالرحمن امرتسری مرحوم کی پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان کا ان سے کیا ہوا وعدہ پور کر دیاوزیرِ اعظم نے قاضی عبدالرحمن امرتسری کے ورثاء کو سی ڈی اے کی تجویز پر پارک انکلیو اسلام آباد میں پلاٹ کا الاٹمنٹ لیٹر پیش کر دیا، وزیرِ اعظم نے کہا کہ قاضی عبدالحمن امرتسری کی پاکستان کیلئے خدمات نا قابلِ فراموش ہیں.ایسی قومیں کبھی ترقی نہیں کرتیں جو اپنے محسنوں کو فراموش کر دیں.اسلام آباد کو اسلام آباد کی پہچان دینے والے اسکول ٹیچر قاضی عبدالحمن امرتسری کو قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے،وزیرِ اعظم نے سی ڈے حکام کو آئندہ 24 گھنٹے میں باقی کی کاروائی مکمل کرکے ورثاء کو پلاٹ کا قبضہ فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

متعلقہ خبریں