اہم خبریں

سیاسی جماعتیں جدوجہد اورقربانیوں سے پہچانی جاتی ہیں ،مریم نواز

لاہور( اے بی این نیوز   )پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئرنائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہاکہ سیاسی جماعتیں جدوجہد اورقربانیوں سے پہچانی جاتی ہیں ،سیاسی رہنماء،جلاوطنی، جیلیں کوڑے برداشت کرتے ہیں ،ایک انسان اپنے آپ کوسیاسی لیڈر کہتاہے ،اس انسان نے لاہورمیں پانچ روزتک سیاسی ڈرامہ کیے رکھا،لاہورمیں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ آج ایک سیاسی جماعت جوکچھ کررہی ہے ہم نے اس سے پہلے ایساکبھی نہیں دیکھا،زمان پارک میں پولیس افسران کے سرپھوڑے ،ہڈیاں توڑ ی گئیں ،قانون کے سامنے پیش ہونے سے بچنے کے لیے دھاوابولاگیا،عمران خان کی جانب سے اداروں کےخلاف بغاوت کااعلان کیاگیا،انہوں نے ریاست اورپولیس پرحملہ کیا۔مریم نواز نے کہاکہ اپنے آپ کولیڈر کہنے والے کی حرکتیں سب کے سامنے ہیں ، جسٹس کھوسہ نے نواز شریف کوشرمناک القابات سے نوازا،مریم نواز نے عمران خان کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اشتہاری ملزم روزعدالتوں میں پیش ہوتاتھاکسی نے گرفتارنہیںکیا،اشتہاری آپ کے سامنے بیٹھاتھاآپ کوشرم نہیں آئی ،اب پتاچلاگارڈ فادر کیاہوتاہے ،اچھے سے پتاچل گیاہوگا،2014سے جورہاہے وہ اب اس لیے سامنے آرہاہے کہ سب سہولت کار گھرجاچکے ہیں ۔

متعلقہ خبریں