اہم خبریں

اسلام آباد،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو وفاقی محتسب کی سال 2022 ء کی سالانہ رپورٹ پیش

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )سالانہ رپورٹ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے پیش کی ،اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ وفاقی محتسب حکومتی اداروں کی بدانتظامی کے خلاف تیز اور سستے انصاف کی فراہمی میں اپنے کردار کے بارے میں آگاہی مہم تیز کرے ،وفاقی محتسب کی استعدادِ کار بڑھانے ، عوامی شکایات کو دہلیز پر حل کرنے کیلئے ملک کے دور دراز علاقوں تک رسائی بڑھانے کی ضرورت ہے ،حکومتی اہلکاروں کے ہاتھوں زیادتیوں اور ناانصافیوں کا شکار لوگوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے ، وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے سال 2022 کے دوران سرکاری اداروں کی بدانتظامی کے خلاف انصاف کی فراہمی میں وفاقی محتسب کے کردار کے بارے میں بتایا،رپورٹ کے مطابق وفاقی محتسب کو 2021 ء میں 110,398 شکایات کی نسبت 2022 ء میں 164,174 شکایات موصول ہوئیں، وفاقی محتسب نے 2021 میں 106,732 شکایات کے مقابلے 2022 ء میں 157,770 شکایات کا ازالہ کیا جو کہ 50 فیصد کا اضافہ ہے ، شکایات کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ وفاقی محتسب پر عوام اعتماد کا عکاس ہے ، اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے پاکستان کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ون ونڈو سہولت ڈیسک قائم کیے گئے ہیں،2022 کے دوران حکومت کے متعلقہ اداروں کی جانب سے 137,647 سمندر پار پاکستانیوں کو سہولتیں فراہم کی گئیں،میر پور خاص، خضدار سوات ، کرم اور جنوبی وزیرستان کے شکایت کنندگان کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیےنئے وفاتر قائم کیے گئے ، وفاقی محتسب نے صدر مملکت کو تنازعات کے غیر رسمی حل اور کھلی کچہریوں سے متعلق اپنے خصوصی اقدامات سے آگاہ کیا ،وفاقی محتسب نے کہا کہ شکایات کو آن لائن بھی سنا جا رہا ہے، آن لائن شکایات کی وصولی میں 97 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیامحتسب اپنی رسائی کو مزید بڑھانا اور استعداد بڑھانا چاہتا ہے مگر مالی مشکلات کا سامنا ہے، وفاقی محتسب آئی سی آرسسٹم کے تحت محتسب نے شکایات کو فوری نمٹانے کیلئے وفاقی حکومت کی 183 مختلف ایجنسیوں کو مربوط کیا ، صدر مملکت نے کہا کہ وفاقی محتسب جدید آئی سی ٹی ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے اپنی رسائی میں اضافہ کریں ، میڈیا کے ذریعے وفاقی محتسب کے کردار اور خدمات کے بارے میں آگاہی پیدا کریں، صدر مملکت نے خدمات کی فراہمی اور ملک میں قانون کی حکمرانی بہتر بنانے میں بہترین کارکردگی پر محتسب کو سراہا۔

متعلقہ خبریں