لاہور ( اے بی این نیوز )تحریک انصاف کا پیر کو لاہور میں جلسے کا اعلان،انتظامیہ سے معاملات طے کر لئے،فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو ،انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن پر بات چیت کیلئے تیار ہیں ، لیکن ہمارے اوپر روز مقدمات درج ہورہے ہیں، آئی جی سے عمران خان کی سکیورٹی پر بات کی،یہ تو پورا لاہور ہی جیلوں میں بند کر دیں گے ،لاہورسمیت ملک بھر میں امن قائم ہوا ہے تو اس میں لاہور ہائیکورٹ کا بڑا کردار ہے















