اہم خبریں

لاہور، کینال روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

لاہور (نیوزڈیسک) ٹریفک پولیس نے کینال روڈ کو پل نہر مال سے جانب دھرمپورہ ٹریفک کیلئے کھول دیا ہے۔ٹریفک پولیس حکام کا کہنا تھاکہ شہری کینال روڈ کی دونوں اطراف بلا جھجک سفر کر سکتے ہیں جبکہ مزید رہنمائی اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 15 پر کال کی جا سکتی ہے۔قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کیلئے زمان پارک میں پولیس آپریشن کو فوری طور پر روکنے کا حکم دیا تھا۔عدالت کی جانب سے پولیس کو مال روڈ، کینال پل، دھرمپورہ پل اورٹھنڈی سڑک سے 500 میٹر پیچھے رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں