اہم خبریں

دوست ممالک کی کاوشیں رنگ لے آئیں، آئی ایم ایف راضی ہوگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)دوست ممالک کی کاوشیں رنگ لے آئی ہیں اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو گرین سگنل دے دیا ہے۔حکام وزارت خزانہ نے بتایاکہ اسی یا اگلے ہفتے اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائے گا، امید ہے سب معاملات حتمی شکل اختیار کرجائیں گے۔ذرائع کے مطابق جمعہ تک معاہدے کے حوالے سے حتمی جواب مل جائے گا، دوست ممالک کی کوششوں سے رکاوٹیں دور ہوئی ہیں۔وزارت خزانہ نے کہا کہ پاکستان تمام پیشگی شرائط کے مشکل ترین فیصلے کرچکا ہے۔

متعلقہ خبریں