اہم خبریں

میڈیکل ایمرجنسی، بھارتی آئیرلائن کی پاکستان میں ہنگامی لینڈنگ ، مسافر کی جان نہ بن سکی ، سول ایوی ایشن اتھارٹی

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی آئیرلائن نے مسافر کی طبیعت ناساز پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت چاہی ،لیکن مسافر لینڈنگ سے قبل ہی انتقال کر گیا تھا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی ذرائع کے مطابق بھارتی ایئر لائن کے کپتان نے میڈیکل ایمرجنسی کی اطلاع دی، سی اے اے اور وفاقی وزارت صحت کے ڈاکٹرز نے مسافر کو چیک کیا، 60 سالہ مسافر عبد اللہ لینڈنگ سے قبل ہی انتقال کر چکا تھا،مسافر نائیجیریا کا شہری ہے، بھارتی ایئر لائن کی پرواز نئی دہلی سے دوحہ جا رہی تھی، سی اے اے اور وزارت صحت کے ڈاکٹرز نے مسافر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا، بھارتی طیارہ واپس اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گیا۔

متعلقہ خبریں