اہم خبریں

ظلِ شاہ کہتا تھا عمران خان میرے ووٹ سے وزیراعظم بنے گا،پی ٹی آئی میرے بچے کی حفاظت نہ کرسکی،مقتول کی والدہ کا الزام

لاہور(نیوز ڈیسک) ظلِ شاہ کی والدہ نے کہا کہ ظلِ شاہ کہتا تھا عمران خان میرے ووٹ سے وزیراعظم بنے گا،لیکن پاکستان تحریک انصاف میرے بچے کی حفاظت نہیں کرسکی گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ظلِ شاہ کی والدہ نے کہا کہ ان کے بیٹے کو سازش سے قتل کیا گیا ، یہ تحریک انصاف والوں نے کیا ہے ، جب سے عمران خان کو گولی لگی ، ظلِ شاہ ہر وقت زمان پارک میں بیٹھا رہتا تھا ، کہتا تھا عمران خان میرے ووٹ سے وزیراعظم بنے گا۔انہوں نے کہا کہ ظلِ شاہ عمران خان کی حفاظت کر رہا تھا مگر میرے بیٹے کی حفاظت نہیں کی گئی ، یاسمین راشد ہمیں فون کرنے کے بجائے ظلِ شاہ کو اسپتال کیوں نہیں لے گئیں ، عمران خان سے کہتی ہوں کہ تمہاری بڑی مہربانی ، مجھے میرا بیٹا واپس دے دو ۔

متعلقہ خبریں