لاہور (نیوز ڈیسک) ضمنی انتخابات کا معاملہ،پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے تین اہم اجلاس کل منگل ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پہلا اجلاس پنجاب کی نگراں حکومت کے ساتھ ہوگا جبکہ دوسرا اجلاس گورنر کے پی کے ساتھ ہوگا۔الیکشن کمیشن کا تیسرا اجلاس وزارتِ دفاع اور ڈی جی ملٹری آپریشنز کے ساتھ ہوگا۔















