لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ جاری ہے۔ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق لاہور میں 40 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور 297 ریٹرننگ افسران تعینات کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق تمام ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ ڈویژنل سطح پر جاری ہے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں 31 اپریل کے انتخابات کے لیے الیکشن شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔















