دوحا (اے بی این نیوز)دنیائے فٹبال کے بڑے نام لیونل میسی اور ایمباپے کی ٹیم پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی)چیمپئنز لیگ سے باہر ہو گئی،رائونڈ آف سکسٹین کا سکینڈ لیگ بائرن میونخ نے دو گول سے جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، اے سی میلان اور ٹوٹنہم ہوٹسپر کا سکینڈ لیگ برابر، ایگری گیٹ پر میلان فائنل ایٹ میں پہنچ گئی،چیمپئنز لیگ رائونڈ آف سکسٹین کے سکینڈ لیگ میں بائرن اور پیرس سینٹ جرمین کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، پہلے ہاف میں دونوں جانب سے گول بنانے کی کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں،دوسرے ہاف میں بائرن کا پلڑا بھاری رہا، 61ویں منٹ میں چوپو موٹنگ نے پہلا گول داغا، 89ویں منٹ میں نیبرے نیگول بنا کر بائرن کی کوارٹر فائنل تک رسائی یقینی بنا دی،بائرن نے میچ 0-2 سے جیت لیا، اور ایگری گیٹ پر 0-3 کی برتری کے ساتھ فائنل ایٹ میں پہنچ گئی،ایک اور میچ میں اے سی میلان اور ٹوٹنہم ہوٹسپر کے درمیان سکینڈ لیگ میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا، لیکن اے سی میلان نے ایگریگیٹ پر 0-1کی برتری کے ساتھ کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔















