اہم خبریں

شاہین آفریدی کے والد کی کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آگئی “ویلڈن ابو”

راولپنڈی(اے بی این نیوز    ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان آفریدی کی کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آگئی۔سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین آفریدی کے والد ایاز آفریدی نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) ثمین رانا کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔شاہین آفریدی کے بڑے بھائی ریاض آفریدی نے والد کی بیٹنگ کرتے ہوئے ویڈیو بھی بنائی اور ریاض آفریدی بیٹنگ کے دوران والد کو چھکا لگانے کا بھی کہتے رہے۔بولنگ کے دوران شاہین آفریدی کے والد ایاز خان نے ثمین رانا کو یارکر کرایا، ریاض آفریدی نے والد کی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا “ویلڈن ابو”۔

متعلقہ خبریں